Posts

Showing posts with the label Funny Poetry

جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ہے

جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ہے میں نے نظروں کی طرح سر بھی جھکا رکھا ہے برتنو!آج میرے سر پہ برستے کیوں ہو میں نے دھو دھا کے تمہیں کتنا سجا رکھا ہے پہلے بیلن نے بنایا میرے سر پر گومڑ اور چمٹے نے میرا گال سجا رکھا ہے سارے کپڑے تو جلا ڈالے میری بیگم نے زیب تن کرنے کو بنیان پھٹا رکھا ہے اے کنوارو! یونہی آباد رہو شاد رہو ہم کو بیگم نے تو سولی پر چڑھا رکھا ہے وہی دنیا میں مقدر کا سکندر ٹہرا جس نے خود کو یہاں شادی سے بچا رکھا ہے حق نسواں کی جو لیڈر ہیں بتائیں تو زرا کس نے سرتاج کو جوتی پر اٹھا رکھا ہے روز لیتی ہے تلاشی وہ پولیس کی مانند پوچھتی ہے کہاں پیسوں کو چھپا رکھا ہے پی جا اس مد کی تلخی کو بھی ہنس کے اے شوہر مار کھانے میں بھی قدرت نے مزہ رکھا ہے ن م

کــبوتروں سے کراتے ہیں آپ جو جو کام

Image
کــبوتروں سے کراتے ہیں آپ جو جو کام وُہ تتلیوں سے کرائیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں وُہ پانچ خط لکــھیں تو ’’شکریہ‘‘ کا لفظ بنے ذِرا حــساب لگائــیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں گواہی دینے وُہ جاتے تو ہیں پر اُن کی جگہ قــسم بھی لوگ اُٹھائیــں، وُہ اِتنے نازُک ہیں وُہ سانس لــیتے ہیں تو اُس سے سانــس چڑھــتا ہے سو رَقــــص کــیسے دِکھائــیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں بــس اِس دلــیل پہ کرتے نہیں وُہ سالــگرہ کہ شــــمع کــیسے بجھائیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں اُتار دیتے ہیں بالائی سادہ پانی کی پھر اُس میں پانی ملائیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں وُہ ســیر ، صبح کی کرتے ہیں خواب میں چل کر وَزن کو سو کے گــھٹائیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں کلی کو سونگــھیں تو خوشــبو سے پیٹ بھر جائے نــہار منہ یہی کھائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں وَزن گھٹانے کا نسخہ بتائیں کانٹوں کو پھر اُن کو چل کے دِکھائیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں وُہ دَھڑکــنوں کی دَھـمک سے لرزنے لگــتے ہیں گلے سے کیسے لگائیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں نزاکــت ایــسی کہ جگــنو سے ہاتھ جل جائے جلے پہ اَبر لگائیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں حــنا لگائیں تو ہاتھ اُن کے بھاری ہو جائیں سو پاؤں پر...