Posts

Showing posts with the label DAAGH DEHLVI

بات میری کبھی سنی ہی نہیں جانتے وہ بری بھلی ہی نہیں

بات میری کبھی سنی ہی نہیں جانتے وہ بری بھلی ہی نہیں  دل لگی ان کی دل لگی ہی نہیں رنج بھی ہے فقط ہنسی ہی نہیں لطفِ مے تجھ سے کیا کہوں زاہد ہائے کمبخت تُو نے پی ہی نہیں اُڑ گئی یوں وفا زمانے سے کبھی گویا کسی میں تھی ہی نہیں جان کیا دوُں کہ جانتا ہوں میں تم نے یہ چیز لے کے دی ہی نہیں ہم تو دشمن کو دوست کر لیتے پر کریں کیا تری خوشی ہی نہیں ہم تری آرزو پہ جیتے ہیں یہ نہیں ہے تو زندگی ہی نہیں دل لگی،  دل لگی نہیں ناصح تیرے دل کو ابھی لگی ہی نہیں داغ کیوں تُم کو بے وفا کہتا وہ شکایت کا آدمی ہی نہیں۔۔۔!!