انتہائی دیسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے۔۔۔

انتہائی دیسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے۔۔۔
1۔ برقی آلات بند کر کے دوبارہ چلانے سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔😄
2۔ ٹی وی ریموٹ کےختم شدہ سیل کو پرتشدد کاروائی کے بعد راہ راست پر لایا جا سکتا ہے۔😅
3۔ گندے جوتے کا دائیاں پائوں پینٹ کی پچھلی بائیں طرف اور بائیاں پائوں پینٹ کی پچھلی دائیں طرف رگڑنے سے چمک اٹھتا ہے۔😄😝
4۔ معدے کی ننانوے فیصد بیماریوں کا علاج چھلکا اسپغول میں پنہاں ہے😀۔
5۔کنٹرول، آلٹ، ڈلیٹ کے بٹن یک مشت دبانے سے کمپیوٹر کے تمام مسائل کا حل نکل آتا ہے۔😉
6۔ نئی گاڑی کے سائلنسر پر کالا کپڑا لگانے سے گاڑی چوری اور حادثہ پروف ہو جاتی ہے۔😛
7۔ گیس والی سپرائیٹ میں نمک ملا کر زیادہ گیس بنا کر پینے سے پیٹ کی گیس ختم ہو جاتی ہے۔😄
8۔ امتحانی پرچہ جات کے آغاز میں ماں کی دعا جنت کی ہوا لکھنے سے غیبی ذرائع سے امداد ملنے لگتی ہے۔😍
9۔ موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر اسے بیچ سڑک پر قیلولہ کروائیں تو ٹینکی کا رابطہ براہ راست سعودی عرب کے کنوؤں سے جڑ جاتا ہے۔

Comments