واسطہ حسن سے کیاشدّت جذبات سے کیا؟



واسطہ حسن سے کیاشدّت جذبات سے کیا؟
عشق کو تیرے قبیلے یامیری ذات سے کیا؟
میری مصروف طبیعت بھی کہاں روک سکی
وہ تویاد آتاہے اسُ کو میرے دن رات سے کیا؟

پیاس دیکھوں یاکروں فکر کہ گھر کچا ہے ؟
سوچ میں ہوں کہ میرارشتہ ہے برسات سے کیا؟
آج اسے فکرہے کیالوگ کہیں گے محسن
کل جوکہتاتھا مجھے رسم وروایات سے کیا؟
محسن نقوی

Comments

Popular posts from this blog

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

اب تری یاد سے وحشت نہیں ہوتی مجھ کو