دل کرتا ہے,



برسوں بعد
پھر کوئی مجھ کو فون کرے اور
نم آلود آواز کو سن کر
اک پل مجھ سے اتنا پوچھے
'ٹھیک ہو ناں تم,
کیوں آواز ہے بدلی ہوئی سی...'
سن کر اک پل کھو جاؤں میں
اور اس پل میں
سب بیتے لمحے دہرا کر
اتنا کہوں بس...
'مجھے لگا تھا بھول گئے تم
لیکن تم کو آج تلک
آواز بھی میری ازبر ہے

Comments

Popular posts from this blog

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

اب تری یاد سے وحشت نہیں ہوتی مجھ کو