بھولے نہ کسی حال میں آدابِ نظر ہم
مڑ کر نہ تجھے دیکھ سکے وقتِ سفر ہم
اے حسن! کسی نے تجھےاتنا تو نہ چاہا
برباد ہوا تیرے لیے کون، مگر ہم
جینے کا ہمیں خود نہ ملا وقت تو کیا ہے
لوگوں کو سِکھاتے رہے جینے کا ہنر ہم
اب تیرے تعلق سے ہمیں یاد ہے اتنا
اِک رات کو مہمان رہے تھے ترے گھر ہم
دنیا کی کسی چھاؤں سے دھُندلا نہیں سکتا
آنکھوں میں لیے پھرتے ہیں جو خوابِ سحر ہم
Search This Blog
A Collection of Great Poetry, Novels,Pictures,videos and Softwares...
- Get link
- X
- Other Apps
Popular Posts
Posted by
Maqsood Awan
مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment