میں اپنی ہی تخلیق میں تحلیل ہوا ہوں
وہ نقش بنایا ہے کہ خود نقش بنا ہوں
قدرت نے مجھے لوح وقلم سونپ کے بھیجا
میں اپنے زمانے کے مقدر کا خدا ہوں
ہم ایک ہی منزل کے مسافر تو نہیں ہیں
میں تجھ سے بچھڑ کے تجھے پھر آن ملا ہوں
محسوس کرو مجھ کو، مرا جسم نہ ڈھونڈو
میں فصل بہاراں کی جنوں خیز ہوا ہوں
آئینہ تھا، میں زینت بازار وفا تھا
حالات کے ہاتھوں سے مگر ٹوٹ گیا ہوں
منصف ہو تو پھر مجھکو جہنم میں نہ جھونکو
میں جسم کے دوزخ میں بہت دیر جلا ہوں
Search This Blog
A Collection of Great Poetry, Novels,Pictures,videos and Softwares...
- Get link
- X
- Other Apps
Popular Posts
Posted by
Maqsood Awan
مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment