بسمل کا خُدا حافظ، قاتل کا خُدا حافظ



بسمل کا خُدا حافظ، قاتل کا خُدا حافظ
تم جس پہ نظر ڈالو، اس دل کا خُدا حافظ

آ جاؤ جو محفل میں، اک جان سی آ جائے
اُٹھ جاؤ جو محفل سے، محفل کا خُدا حافظ


ساتھی ہو اگر تم سا، منزل کی تمنا کیا
ہم کو تو سفر پیارا، منزل کا خدا حافظ

اب ہم بھی تمہارے ہیں، کشتی بھی تمہاری ہے
اب مڑ کے نہ دیکھیں گے، ساحل کا خُدا حافظ

Comments

Popular posts from this blog

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

اب تری یاد سے وحشت نہیں ہوتی مجھ کو