کافی عرصہ بیت گیا ھے جانے اب وہ کیسا ھو گا وقت کی ساری کڑوی باتیں چپکے چپکے سہتا ھو گا اب بھی برستی بارش میں وہ بن چھتری کے چلتا ھو گا مجھ سے بچھڑے عرصہ بیتا اب وہ کس سے لڑتا ھو گا اچھا تھا جو ساتھ ھی رھتے بعد میں اس نے سوچا ھو گا اپنے دل کی ساری باتیں اب وہ کس سے کہتا ھو گا اتنے نازو پیار سے اب وہ کس کے دل میں رھتا ھو گا جب بھی یاد میں آتا ھوں گا تنہا بیٹھ کے روتا ھو گا کافی عرصہ بیت گیا ھے جانے اب وہ کیسا ھو گا

Comments

Popular posts from this blog

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

اب تری یاد سے وحشت نہیں ہوتی مجھ کو