پرانے زمانے کی بات ھے ،،

پرانے زمانے کی بات ھے ،،
ایجکویشن انسپکٹر صاحب اسکول کے دورے پر تشریف لائے تو سیدھا کلاس میں تشریف لے گئے ،،،
اتنی دیر میں ھیڈ ماسٹر اور کلاس ٹیچر بھی دوڑتے ھوئے موقع پر پہنچے ،،
بچو ایک سوال کا جواب دو ،،ای ڈی آئی صاحب نے کہا ،
ایک ٹرین 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آ رھی ھے ، جس اسٹیشن پر اس نے رکنا ھے وہ تین میل کے فاصلے پر ھے ،آپ بتایئے میری عمر کیا ھے ؟
بچے ایک دوسرے کا منہ دیکھ رھے تھے کسی نے بھی ہاتھ کھڑا نہ کیا ،،،
کلاس ٹیچر نے سفارش کی کہ سر بچے ھیں سوال سمجھ نہیں سکے ،پلیز سوال ایک دفعہ پھر دھرا دیجئے ،،
ایک ٹرین 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آ رھی ھے ، جس اسٹیشن پر اس نے رکنا ھے وہ تین میل کے فاصلے پر ھے ،آپ بتایئے میری عمر کیا ھے ؟ انسپکٹر صاحب نے سوال پھر دھرا دیا ،،
نتیجہ پھر وھی تھا کہ بچے کبھی اپنے ماسٹروں کا منہ دیکھیں اور کبھی ایک دوسرے کا ،،
سر اصل میں آج کل گرمی بہت ھے اور ھمارے اسکول میں پنکھے بھی نہیں ھیں بچے سوال کو سمجھ نئیں سکے آپ مہربانی کر کے پھر سوال کو دھرا دیجئے ،ھیڈ ماسٹر نے بھی سفارش کا ڈول ڈال دیا ،،
انسپکٹر صاحب نے سوال پھر دہرا دیا کہ ،،
ایک ٹرین 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آ رھی ھے ، جس اسٹیشن پر اس نے رکنا ھے وہ تین میل کے فاصلے پر ھے ،آپ بتایئے میری عمر کیا ھے ؟
اب کہ ایک بچے نے دونوں ہاتھ لہرانے شروع کر دیئے ،کلاس ٹیچر اور ھیڈ ماسٹر نے ایک دوسرے کو متعجبانہ نگاھوں سے دیکھا ،،
انسپکٹر صاحب نے بچے کو کھڑا ھو کر جواب دینے کے لئے کہا ،،
سر آپ کی عمر 50 سال ھے ، بچے نے نہایت اعتماد سے جواب دیا ،،
انسپکٹر کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا ،، اس نے جھٹ جیب سے ایک روپیہ نکال کر بچے کو انعام دیا ، شاباش دی اور کلاس سے نکل پڑا ،،
مگر وہ پھر واپس پلٹا اور اس بچے کو مخاطب کر کے کہا کہ جواب تو تمہارا 100٪ درست ھے مگر تمہیں یہ پتہ کیسے چلا کہ میری عمر 50 سال ھے جبکہ میں تین اسکولوں میں گھوم کر آیا ھوں کسی کو جواب نہیں آیا ،،،
جناب ھمارے پڑوس میں ایک صاحب ھیں ان کی عمر 50 سال ھے وہ بھی آپ کی طرح بونگیاں مارتے رھتے ھیں ،، بچے نے جواب دیا ،،

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے