Posts

Showing posts from October 21, 2016

رانگ نمبر:

رانگ نمبر: ایک گھر کے موبائل نمبر پر رانگ نمبر سے کال آئی۔۔ گھر میں ایک عورت نے موبائل کو رسیو کیا تو آگے سے غیر انجانی آواز سن کر عورت نے کہا *سوری رانگ نمبر ھے-* اور فون بند کردیا- لڑکے نے جب ہیلو کی آواز سن لی تو وہ سمجھ گیا کہ یہ کسی لڑکی کا نمبر ھے- اب اس رانگ نمبر کو ملانے والا لڑکا مسلسل اسی نمبر پر کال کرتا رہتا، لیکن وہ عورت فون نہ اٹھاتی- پھر وہ میسج کرتا کہ جانو بات کرو ناں۔ موبائل کیوں نہیں رسیو کرتی؟ عورت کی ساس بڑی مکار اور لڑائی جھگڑے والی خاتون تھی اس واقے کے ایک دن بعد موبائل پر رنگ ٹون بجی تو ساس نے موبائل رسیو کیا آگے سے لڑکے کی آواز سن کر ساس خاموش ہو گئی ' لڑکا بار بار کہتا رہا کہ جانی مجھ سے بات کیوں نہیں کرتی میری بات تو سنو پلیز، تمہاری آواز نے مجھے پاگل کر دیا ھے. بلاہ بلاہ بلاہ ساس نے خاموشی سے سن کر موبائل بند کر دیا۔۔ اب جب رات کو عورت کا شوہر گھر آیا تو ساس نے علیحدہ بلا کر اپنے بہو پر بد چلنی اور نامعلوم لڑکے سے یارانے کا الزام لگایا۔۔ شوہر نے اسی وقت جاہلیت کا کردار ادا کرکے بیوی کی ایک بھی نہیں سنی اور بیوی کو رسی سے باندھ کر بے انتہا تشدد کا نشانہ

مولانا روم مثنوی میں ایک حکایت بیان کرتے ہیں

مولانا روم مثنوی میں ایک حکایت بیان کرتے ہیں  ایک سپیرا سانپ پکڑکر اپنی روٹی روزی کا سامان کیا کرتا تھا۔ دن رات نئے اورزہریلے سانپوں کی تلاش میں جنگلوں ویرانوں اورصحراﺅں میں سرگرداں رہتا۔ ایک بار برفباری کے موسم میں اسے ایک قوی الجثہ اژدہا مردہ حالت میں دکھائی دیا۔سپیرے نے اتنا بڑا اژدہا پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا ،اسکے دیکھنے سے اسکے دل پر ہیبت طاری ہوئی ،پھر خیال آیا کہ اگر اسے کسی طریقے اٹھا کر شہر میں لے جاﺅں تو تماشیائیوں کا انبوہِ کثیر جمع ہوجائیگا اور میری آمدن میں بیش از بیش اضافہ ہوجائےگا۔ سو! وہ بڑی محنت اور مشقت سے اس مردہ اژدہے کو لیکر شہر میں آگیا،اژدہا کیاتھا،ایک طویل ستون محسوس ہورہا تھا۔ سپیرا اسے موٹے رسوں سے باندھ کرکھینچتا ہوا لایا اور شہر میں منادی کروا دی میں نے بڑی مشکل سے اپنی جان کو ازاحد جوکھم میں ڈال کر اس اژدہے کو قابو کیا، لیکن افسوس کہ یہاں تک پہنچتے پہنچتے یہ مرگیا ہے ۔ سپیرے کے اس کارنامے سے شہر بغداد میں دھوم مچ گئی ،لوگ جوق درجوق وہاں پہنچنے لگے ،سینکڑوں اور ہزاروں احمق جمع ہوگئے ۔ سپیرے نے ان سے پیسے بٹورنے کیلئے یہ انتظام بھی کیا کہ اژدہے کو لپیٹ لپا

urdu ghazals and 2 line poetry mix pictures a beautiful collection

Image