دین پر ثبات قدمی کی مسنون دعا





شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اخترصاحب نوراللہ مرقدہ کا
ایک اہم ملفوظ

دین پر ثبات قدمی کی مسنون دعا


ارشاد فرمایا :
مانگنے کا انتظار ہے وہاں۔اسی لیے بروایت بخاری شریف سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا سکھادی کہ یوں کہو اللہ سے۔ حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ اے ہماری ماں! حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی باری جب آپ کے یہاں ہوتی تھی تو کون سی دعا زیادہ پڑھتے تھے؟ حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ عنہا ہماری ماں ہیں، حضور صلی ا للہ علیہ وسلم کی بیوی ہیں۔ فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے یہ دعا پڑھتے تھے
یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ اے دلوں کے بدلنے والے! میرے دل کو دین پر قائم رکھیے۔ تو جو مانگے گا اس کو دیں گے ؎

گڑگڑا کے جو مانگتا ہے جَام
ساقی دیتا ہے اس کو مے گلفام

ناز و نخرے کرے جو مے آشام 
ساقی رکھتا ہے اس کو تشنہ کام

جواللہ سے گڑ گڑا کے مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو استقامت دیتے ہیں۔ اسی لیے علماء نے لکھا ہے کہ جس کی استقامت خطرے میں رہتی ہو یعنی کبھی توبہ کرتا ہے کبھی توبہ توڑتا ہے، چند دن تو مستقیم رہتا ہے بعد میں ٹیڑھا راستہ گناہوں کا اختیار کرلیتا ہے، ایسے شخص کو کثرت سے یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ پڑھنا چاہیے،اس میں اسم اعظم ہے کہ اے زمین اور آسمانوں کو سنبھالنے والے میرا دل سنبھالنا آپ پر کیا مشکل ہے،اور یہ بخاری شریف کی دعا 
یَامُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ کثرت سے پڑھتے رہیے، دل لگا کر پڑھیے، درد سے پڑھیے

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے