جب چاند کى پھيکی جھالر ميں..



جب چاند کى پھيکی جھالر ميں..
اک روشن تاره دکهتا ہو..
جب ريت كے ذرے زرے ميں ..
کوئی نام ادهورا لکھتا ہو..
جب کالى چادر اھوڑ ے وہ..
کسی درگاہ پہ کبھی رکتا ہو..
جب خالی خالی نظروں سے..
رنگوں پہ انگلی رکھتا ہو____!!
تم ايسے شخص کی سنگت ميں..
سورج کی اجلی رنگت ميں..
اک منت مانگ کے دريا ميں..
دو بوند بہانا چاندی کے..
اک پھول کھلے گا پانی ميں..
کوئ راز کھلے گا سينے میں____!!
جب مڑ کے دنيا ديکھو گے..
وہ شخص کہیں کھو جاے گا..
کہیں چاند کی پھيکی جھالر ميں..
.کہیں ريت کے ذرے ذرے ميں....!!!!

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے