ایک فرض کے بارےمیں : نماز چھوڑنے کا نقصان



ایک فرض کے بارےمیں : نماز چھوڑنے کا نقصان
**************************
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :" جس شخص کی ایک نماز بھی فوت ہوگئی وہ ایسا ہے کہ گویا اس کے گھر کے لوگ اور مال و دولت سب چھین لیا گیا ہو "۔ ( ابن حبان :1490، عن نوفل بن معاویہ رضی اللہ عنہ )
ایک سنت کے بارےمیں : مصیبت یا خطرہ کو ٹالنے کی دعا
************************
جب کسی مصیبت یا بلا کا اندیشہ ہو ، تو اس دعا کو کثرت سے پڑھے : حَسبُناَ الْلَّه وَنِعْم الْوَكِيْل عَلَى اللّهِ تَوَكَّلْنَا ترجمہ :ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کام بنانے والا ہے ہم اسی پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ (ترمذی :2431،عن ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ )

ایک اہم عمل کی فضیلت : مسجد نبوی میں چالیس نمازوں کا ثواب
********************
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :" جس نے میری مسجد میں چالیس نمازیں ادا کیں اور کوئی نماز قضا نہیں کی ، تو اس کےلیے جہنم سے برات اور عذاب سے نجات لکھ دی جاتی ہے اور نفاق سے بری کر دیا جاتاہے "۔ (مسنداحمد:12173، عن انس رضی اللہ عنہ )
ایک گناہ کے بارےمیں : تکبر سے دل پر مہر لگ جاتی ہے
***************************
قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتاہے :جو لوگ بغیر کسی دلیل کے اللہ تعالیٰ کی آیات میں جھگڑے نکالا کرتے ہیں ، اللہ تعالیٰ اور اہل ایمان کے نزدیک یہ بات بڑی قابل نفرت ہے ، اسی طرح اللہ تعالیٰ ہر متکبر سرکش کے دل پر مہر لگا دیتاہے "۔ (سورہ مومن :35)
دنیا کے بارےمیں : آخرت کے مقابلے میں دنیا سے راضی ہونا
*****************************
قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتاہے :" کیا تم لوگ آخرت کی زندگی کے مقابلے میں دنیا کی زندگی پر راضی ہوگئے ؟ دنیا کا مال ومتاع تو آخرت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ۔ (لہٰذا کسی انسان کے لیے منا سب نہیں ہے ،کہ وہ آخرت کو بھول کر زندگی گزارے یا دنیا کے تھوڑے سے سازوسامان کی خاطر اپنی آخرت کو برباد کرے )"۔ (سورہ توبہ :38)
آخرت کےبارےمیں : مومنوں کا پل صراط پر گزر
********************
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :" جس شخص نے کسی ایسے مریض کی عیادت کی جس کی موت کا وقت ابھی نہیں آیا ہے اور اس کے لیے سات مرتبہ یہ دعا کی : أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ، أَنْ يَشْفِيَكَ تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور شفاء عطا فرمائیں گے "۔ (ابوداؤد :3106،عن ابن عباس رضی اللہ عنہ )
نبی ﷺ کی نصیحت:
*******
رسول اللہﷺ نےفرمایا :" لوگو! قربانی کرو اور جانور کےخون کےبدلے ثواب کی نیت رکھو ، اس لیے کہ خون اگرچہ زمین پر گرتاہے ، لیکن حقیقت میں وہ اللہ کی حفاظت میں چلا جاتاہے "۔ (معجم الاوسط للطبرانی :8554،عن علی رضی اللہ عنہ )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے