زندگی نے وفا نہ کی :

زندگی نے وفا نہ کی :
آج میں گھر میں بیٹھی ہوی تھی تاریخ اسلام پڑھ رہی تھی...
پڑھتے پڑھتے زہن میں آیا کہ دنیا کے اندر بڑے بڑے لوگ آے...
کوئ جرنیل بنا کوئ سپاہ سالار بنا تو کوی حکمران فلاسفر ڈاکٹر اور سائنسدان بنا اور کوئ حکماء میں شامل ہوا....
ان سب نے دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا....
کسی نے سائنس کے میدان میں کسی نے شاعری اور فلاسفی کے میدان میں تو کسی نے ادب و لغت کے میدان میں تاریخ کے ان مٹ نقوش چھوڑے.....
لیکن جب ان کی زندگیوں کو پڑھتی ہوں....
تو ان سب میں ایک بات کامن نظر آتی ہے وہ بات یہ ہے...
کہ اگر ہم نے کسی فاتح کی حالات زندگی کا مطالعہ کیا...
تو آخر میں یہ بات پڑھنے کو ملتی ہے.....
کہ صاحب نے تو اور بھی علاقوں کو فتح کرنا تھا....
لیکن زندگی نے وفا نہ کی، اور یوں مزید علاقوں کو فتح نہ کرسکے،...
مختلف شعرا کی زندگیوں کو پڑھا کہ انھوں نے بہترین کلام لکھے .....
مگر زندگی نے وفا نہ کی اور انکی ایک بہترین تصنیف لکھتے ہوے ادھوری رہ گئ......
کچھ سائنسدانوں کی زندگیاں بھی پڑھی ہے....
آخر میں یہی بات لکھی نظر آئ کہ فلاں بہت اعلیٰ سانسدان تھے....
آخری وقتوں میں اتنے اچھے اچھے ایجادات کیئے.....
بس وفات پاگئے ورنہ مزید بھی اچھے ایجادات کرنے والے تھے...
اس طرح جس بھی مشہور شحصیت کو پڑھا.....
آخر میں یہی بات پڑھنے کوملی کہ بس زندگی نہ رہی...
اور وفات پاگئے، کیونکہ یہ کہنا کہ وقت نے مہلت نہ دی...
یہ بذات خود اس بات کی دلیل ہے کہ رائیٹر صاحب تسلیم کررہا ہے....
کہ وہ فلاں کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا،.....
گویا کسی کی زندگی میں تکمیل نظر نہ آیا....
لیکن پوری تاریخی انسانی میں ایک ایسی ہستی.....
حضرت محمد سید الانبیاء نظر آتے ہے....
کہ جنھوں نے حجتہ الوداع کے موقع پر ایک لاکھ پچیس ہزار صحابہ کرام سے پوچھا....
" لوگوں ،،،، بتاو جو پیغام میں لیکر آیا تھا .....
کیا وہ پیغام میں نے تم لوگوں کو پورا پورا پہنچا دیا...."
تمام صحابہ نے یک زبان ہوکر کہا..........
کہ جی ہاں آپ نے اپنا پیغام پورا پورا پہنچا دیا ہے....
سبحان اللہ ......
تاریخ میں مجھے بس اپنے محبوب کی زندگی کامل نظر آئی.....
جس کے اینڈ پر یہ نہیں لکھا کہ زندگی نے وفا نہ کی.....
ورنہ نبی کریم یہ کام بھی کرنے والے تھے.....
لہذا میں ایسی ہستی کو اپنا محبوب اور قاید کیوں نا مانو؟
جس کی کامل اور مکمل زندگی ہم سب کے سامنے ہے...

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے