بدلہ نمبر ایک






بدلہ نمبر ایک_
لڑکیاں بدلہ بھی بہت برا لیتیں ہیں __
اک دفعہ کالج کے زمانہ میں، میں کلاس الیکشن می‍ں کھڑا ہوا تھا میرے مقابلے میں اک لڑکی تھی میں نے دوستوں کے ساتھ ملکر اسکے پرس میں اک چھپکلی رکھ دی ___
جب وہ تقریر کرنے ڈائس پر آئ اور تقریر والا کاغذ نکالنے کے لیے پرس می‍ں ہاتھ ڈالا تو ٹھیک ساڑھے چار سیکنڈ اسکی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں __ اور پھر اچانک پوری زمہ داری سے غش کھا کے گر گئ ______

اس بات کا بدلہ اس ظالم نے یوں لیا کہ میرے الیکشن والے پوسٹر پر راتوں رات جہاں "نامزد اُمیدوار" وار لکھا تھا __وہاں وہاں "نامزد اُمید وار" میں سے " ز" کا نقطہ اُڑا دیا ___
میں آجتک اسکی اس "سیاسی بصیرت "پر حیران ہوں _________(ڈاکٹر یونس بٹ)
بدلہ نمبر دوم___
بہت عرصہ پہلے میں اک فیسبک کے سماجی گروپ کا ممبر تھا وہاں اک خاتون نے مجھ سے کسی استسفار کی رو میں انباکس میں رابطہ کیا __بات ختم ہونے کے عین چار سیکنڈ بعد انکی پروفائل اوپن کرتے ہوئے میرا ہاتھ فرینڈ ریکویسٹ والے آپشن کو جا پڑا (اتفاقاً) _______
قریب چھ دنوں بعد میں لاگن ہوا ___ سماجی رابطہ کی سائیٹ سے مجھے نوٹفیکشن موصول ہوا __ "آپ کی دوستی کی درخواست قبول کر لی گئ ہے "____ میں پوری زمہ داری کے ساتھ بھنبھنا کے رہ گیا __ بھلا میں نے انہی‍ں کب درخواست ارسال کی __؟
میں نے پوری قوت جمع کرکے انہیں تین سطری معزرت نامہ انباکس کیا __ کہ درخواست دھندہ کا غلطی سے ہاتھ جا لگا آپ اسے پورے انصاف کے ساتھ میری ناخواندگی سمجھ کے درگز کریں __ لگے ہاتھ لکھ چھوڑا کہ __ " آپکو واپس اسی حالت میں لاتے ہوئے انفرینڈ کر رہا ہوں ___!
ٹھیک تین دنوں بعد میں پھر لاگن ہوا ___
مجھے رابطہ کی سائیٹ سےنوٹفیکشن آیا کھٍڑا تھا ___
"آپکو فلاں نے دوستی کی درخواست ارسال کی ہے "____
میں نے توقف کے بعد درخواست قبول کر لی ___
اگلے دن ..
جب رابطہ کی سائیٹ پہ آن موجود ہوا تو اسی خاتون کا مجھے میسج ارسال ہوا کھڑا تھا ___
کھولا ...
جو میرے اسی میسج کی نقل بمطابق اصل تھی جو میں نے انہیں شرمندگی کا ازالہ کرتے ہوئےارسال کی تھی __
"درخواست دھندہ کا غلطی سے ہاتھ جا لگا اسے پورے انصاف کے ساتھ میری ناخواندگی سمجھ کے درگزر کریں آپکو واپس اسی حالت میں لاتے ہوئے ان فرینڈ کر رہی ہوں ____!! "
میں آج تک اسکی اس "سماجی بصیرت" پر حیران ہوں ____!

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے