جلتی زمین اور دہکتے آسمان دیکھے ہیں



جلتی زمین اور دہکتے آسمان دیکھے ہیں

اک جہاں میں ہم نے کئی جہان دیکھے ہیں

ہوتا ہے دھرتی پہ خون پانی جیسا ضیاع

شہروں میں بستے کئی حیوان دیکھے ہیں

پتھروں کےصنم کبھی تو آنسو بہا دیں گے

گوندھی مٹی میں پانی کے نشان دیکھے ہیں

مفلس کا توکبھی قدرت بھی ساتھ نہیں دیتی

ٹپکتی چھتوں پہ برستے آسمان دیکھے ہیں

اہلِ ایمان کوجس کتاب کی حرمت گوارانہیں

اسی پہ ہاتھ رکھ کہ بکتے انسان دیکھےہیں 

ایمانِ دھن بچا سکو تو بچا لینا آخرت کیلئے

ہم نےاکثر جنازےبےسروساماندیکھے ہیں

دوگزکپڑا کمرسےلپیٹ رکھو ہردم''شاہ جی''

سچ کہنےپہ پھانسی کے فرمان دیکھے ہی

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے