کہا تھا ناں

کہا تھا ناں
 اسطرح سوتے ہوۓ مت چھوڑ کے جانا
مجھے بے شک جگا دینا بتا دینا
محبت کے سفر میں ساتھ میرے چل نہی سکتیں
جدائی کے سفر میں ساتھ میرے چل نہیں سکتیں
 تمہیں رستہ بدلنا ہے
 میری حد سے نکلنا ہے
 تمہیں کس بات کا ڈر تھا؟
تمہیں جانے نہیں دیتا؟
کہیں پہ قید کر لیتا؟
ارے پگلی! محبت کی طبعیت میں ذبردستی نہیں ہوتی
جسے رستہ بدلنا ہو، اسے رستہ بدلنے سے
جسے حد سے نکلنا ہو اسے حد سے نکلنے سے
 نہ کوئی روک پایا ہے، نہ کوئی روک پاۓ گا ت
مہیں کس بات کا ڈر تھا؟ مجھے بے شک جگا دیتیں
 میں تم کو دیکھ ہی لیتا، تمہیں کوئی دعا دیتا
کم از کم یوں تو نہ ہوتا،
میری ساتھی حقیقت ہے
تمہارے بعد کھونے کے لئیے کچھ بھی نہیں باقی
 مگر کھونے سے ڈرتا ہوں
 میں اب سونے سے ڈرتا ہوں

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے