بسم اللہ الرحمن الرحیم

بسم اللہ الرحمن الرحیم
آدمی اپنی بیوی کو دنیا کی عورتوں سے کم کیوں سمجھتا ھے ۔۔۔۔!!!
(سوفیصد آب زر سے لکھی جانے والی بات )
ایک شخص ایک تجربہ کار عالم دین کی خدمت
میں حاضر ھوا اور کہا :
جب میں نے اپنی بیوی کو (شادی سے پہلے) پسند
کیا تو ایسا محسوس ھوتا کہ اللہ نے دنیا میں اس
جیسا کسی کو نہیں بنایا۔
اور جب اس کو نکاح کا پیغام بھیجا تو مجھے محسوس ھوا کہ بہت سی دوسری عورتیں بھی خوبصورتی میں اس کے مثل ھیں ۔
اور پھر جب میں نے اس سے شادی کر لی تو
مجھے محسوس ھوا کہ بہت سی عورتیں تو
اس سے زیادہ خوبصورت ھیں ۔
پھر جب ھماری شادی کو کچھ عرصہ بیت گیا
تو مجھے محسوس ھوا کہ دنیا کی تمام ھی
عورتیں میری بیوی سے زیادہ بہتر ھیں ۔
تو اس دانا عالم نے فرمایا: اگر تم دنیا کی تمام
عورتوں سے نکاح کر لو تو تم سڑکوں پر آوارہ
پھرنے والے کتوں کو ان عورتوں سے اچھا جاننے
لگو۔ تو اس شخص نے حیرت سے پوچھا:کہ آپ
نے ایسا کس لئے فرمایا ؟
تو وہ دانا عالم فرمانے لگے :"اس لئے کہ مسئلہ
تمہاری بیوی کا نہیں ،مسئلہ یہ ھے کہ انسان کو
جب حریص نفس ، بھٹکتی آنکھیں اور خوف ِ
خدا سے خالی دل دیا گیا ھو تو اس کی آنکھ
کو قبر کی مٹی کےعلاوہ کوئی چیز نہیں بھر
سکتی ۔"
اے انسان ! تیرا مسئلہ یہ ھے کہ تو اللہ کی حرام
کردہ چیزوں سے اپنی نگاھوں کی حفاظت نہیں
کرتا ۔ کیا تمہیں ایسا عمل نا بتاوں جس سے
تمہاری بیوی تمہیں روز اول کی طرح محبوب لگنے لگے ؟
تو اس شخص نے کیا : کیوں نہیں ، ضرور بتائیے ۔
وہ دانا عالم فرمانے لگے : " اپنی نگاھوں کو جھکا کر رکھو، اس لیے کہ اللہ تعالٰی کا فرمان ھے۔
قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا
فُرُوجَهُم ۚ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُون
(ترجمہ:اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایمان والوں
سے کہہ دیجیے کہ اپنی نگاہوں کو جھکائے رکھیں
اور اپنی شرمگاھوں کی حفاظت کریں ، یہ ان کے
لیے زیادہ پاکیزہ ھے ، اور بے شک جو تم کرتے
ھو اللہ پاک اس سے خوب باخبر ھیں)
جو چیز تمہاری دسترس میں نہیں ، وہ تمہیں
محبوب لگے گی ، اور جب تم اس کو حاصل کر
لوگے تو اس کی وقعت تمہارے نزدیک ختم ھو
جائے گی ، تمہیں چاھیے کہ تم اس چیز پر راضی
ھو جاؤ جو تمہارے پاس موجود ھے ،
اور اس سب سے بڑھ کر شاندار اور خوبصورت
چیز اللہ رب العزت کی عبادت اور نیک اعمال ھیں ،
جو کہ ایسی لذت ھے ، جس کو وہی سمجھ سکتا ھے جو اسی مقصد کے لیے زندگی بسر کرتا ھے ، اور اللہ
رب العزت سے دعا کرو کہ وہ تمہاری بیوی کو تمہاری نظر میں خوبصورت بنا دے ،اور تمہیں اس کی محبت عطا کرے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے