وہ کہتی تھی_______!






وہ کہتی تھی_______!
جائیں جاکر شرٹ اتاریں
دوسری پہنیں
یہ تو میچ نہیں کرتی ہے
جائیں جاکر ٹائی لگائیں
پرَپَل ٹائی
شوز تو میں نے رات ہی پالش کر ڈالے تھے
پھر یہ آپ نے کیوں پہنے ہیں
دیکھیں Socksبھی ٹھیک نہیں ہیں
پھر جب میں یہ سب کچھ کرکے چلنے لگتا ہے
مصنوعی گھبراہٹ اوڑھ کے سرگوشی میں مجھ سے کہتی
ٹھہریں ٹھہریں
ہوں ۔ ۔ ۔ ں۔ ۔ ۔ یہ خوشبو
تھوڑا سا پرفیوم تو کرلیں
مانا آپ بہت سادہ ہیں
لیکن جاناں!
آفس جانے سے پہلے تو
اپنے بال بنایا کیجئے
اور اب
میلی شرٹ اور ادھڑا کاج
میلے کالر بٹن کھلے ہیں
ٹائی نہیں ہے، شیو بڑھی ہے
بال الجھے ہیں
آنکھیں نیند سے بوجھل ہیں اور
جوتوں پر بھی گرد جمی ہے
اس حلیے میں گھر سے نکلا تو یاد آیا
وہ کہتی تھی_________ !

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے