کــبوتروں سے کراتے ہیں آپ جو جو کام



کــبوتروں سے کراتے ہیں آپ جو جو کام
وُہ تتلیوں سے کرائیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں
وُہ پانچ خط لکــھیں تو ’’شکریہ‘‘ کا لفظ بنے
ذِرا حــساب لگائــیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں

گواہی دینے وُہ جاتے تو ہیں پر اُن کی جگہ
قــسم بھی لوگ اُٹھائیــں، وُہ اِتنے نازُک ہیں
وُہ سانس لــیتے ہیں تو اُس سے سانــس چڑھــتا ہے
سو رَقــــص کــیسے دِکھائــیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں
بــس اِس دلــیل پہ کرتے نہیں وُہ سالــگرہ
کہ شــــمع کــیسے بجھائیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں
اُتار دیتے ہیں بالائی سادہ پانی کی
پھر اُس میں پانی ملائیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں
وُہ ســیر ، صبح کی کرتے ہیں خواب میں چل کر
وَزن کو سو کے گــھٹائیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں
کلی کو سونگــھیں تو خوشــبو سے پیٹ بھر جائے
نــہار منہ یہی کھائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں
وَزن گھٹانے کا نسخہ بتائیں کانٹوں کو
پھر اُن کو چل کے دِکھائیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں
وُہ دَھڑکــنوں کی دَھـمک سے لرزنے لگــتے ہیں
گلے سے کیسے لگائیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں
نزاکــت ایــسی کہ جگــنو سے ہاتھ جل جائے
جلے پہ اَبر لگائیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں
حــنا لگائیں تو ہاتھ اُن کے بھاری ہو جائیں
سو پاؤں پر نہ لگائیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں
وُہ تِل کے بوجھ سے بے ہوش ہو گئے اِک دِن
ســہارا دے کے چلائیں، وُہ اِتنے نازُک ہیں

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے