یوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے




یوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے
ورنہ کہیں تقدیر تماشا نہ بنا دے
اے دیکھنے والو مجھے ہنس ہنس کہ نہ دیکھو
تم کو بھی محبت کہیں مجھ سا نہ بنا دے

میں ڈھونڈ رہا ہوں میری وہ شمع کہاں ہے
جو بزم کی ہر چیز کو دیوانہ بنا دے
آخر کوئی صورت بھی تو ہو خانہء دل کی
کعبہ نہیں بنتاہے تو بت خانہ بنا دے
بہزاد ہر ایک جام پہ ایک سجدہء مستی
ہر ذرے کو سنگِ درِ جاناں نہ بنا دے

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے