کہو جاناں تمہیں مجھ سے محبت ہے






کہو جاناں تمہیں مجھ سے محبت ہے
سنو! ہم نے یہ جانا ہے-
بہت مدت سے ایسا ہے-
کہ تم خاموش رہتے ہو-
کوئی گہرا ہے غم شاید-
جسے چپ چاپ سہتے ہو-
-
یونہی چلتے ہوئے تنہا-
کوئی غمگین سا نغمہ-
تم اکثر گنگناتے ہو-
دوران گفتگو جونہی-
ملیں نظروں سے جب نظریں-
تم باتیں بھول جاتے ہو-
-
کسی گم سم سی حالت میں-
یا پھر بارش کے موسم میں-
فقط اتنا ہی کہتے ہو-
اداسی بےوجہ سی ہے-
بہت بوجھل طبیعت ہے-
-
میری جاناں!
بھلا سچ کیوں نہیں کہہ دیتے-
تمہیں مجھ سے محبت ہے-
تمہیں مجھ سے محبت ہے-

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے