محبت ذات ہوتی ہے محبت ذات کی تکمیل ہوتی ہے کوئی جنگل میں جا ٹھہرے کسی بستی میں بس جائے محبت ساتھ ہوتی ہے محبت خوشبوؤں کی لے محبت موسموں کا دھن محبت آبشاروں کے نکھرتے پانیوں کا من محبت جنگلوں میں رقص کرتی مورنی کا تن محبت چلچلاتے گرم صحراؤں میں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند محبت اجنبی دنیا میں اپنے گاؤں کی مانند محبت دل محبت جاں محبت روح کا درماں محبت مورتی ہے اور کبھی دل کے مندر میں کہیں پر ٹوٹ جائے تو محبت کانچ کی گڑیا فضاؤں میں کسی کے ہاتھ سے گر چھوٹ جائے تو محبت آبلہ ہے کرب کا اور پھوٹ جائے تو محبت روگ ہوتی ہے محبت سوگ ہوتی ہے محبت شام ہوتی ہے محبت رات ہوتی ہے

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے