مرد ہونی چاہیے، خاتون ہونا چاہیے اب گریمر کا یہی قانون ہونا چاہیے رات کو بچے پڑھائی کی اذیت سے بچیں ان کو ٹی وی کا بہت ممنون ہونا چاہیے دوستو! انگلش ضروری ہے ہمارے واسطے فیل ہونے کو بھی اک مضمون ہونا چاہیے نرسری کا داخلہ بھی سرسری مت جانئیے آپ کے بچے کو افلاطون ہونا چاہیے صرف محنت کیا ہے، انور کامیابی کے لئے کوئی “اوپر“ سے بھی ٹیلیفون ہونا چاہیے )انور مسعود(

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے