فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانے ہوں فرض کرو یہ جی کی بپتا جی سے جوڑ سنائی ہو فرض کرو ابھی اور ہو اتنی،آدھی ہم نے چھپائی ہو فرض کرو تمھیں خوش کرنے کے ڈھونڈے ہم نے بہانے ہوں فرض کرو یہ نین تمھارے سچ مچ کے میخانے ہوں فرض کرو یہ روگ ہو جھوٹا، جھوٹی پیت ہماری ہو فرض کرو اس پیت کے روگ میں سانس بھی ہم پہ بھاری ہو فرض کرو یہ جوگ بجوگ کا ہم نے ڈھونگ رچایا ہو فرض کرو بس یہی حقیقت، باقی سب کچھ مایا ہو۔

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے