فاصلے.

فاصلے. 
-
شام ہوتے ہی نوکِ مژگاں پر
یاد کے جگنو رقص کرتے ہیں 
ذہن کے کینوس پہ تصویریں 
بنتی، مٹتی، بگڑتی رہتی ہیں 
دل کے گولّک میں خوشنما لمحے 
بنکے سِکّے ٹہر سے جاتے ہیں 
خواب آنکھوں سے اشک کی صورت 
قطرہ قطرہ بکھرنے لگتے ہیں 
جنگ امید و بیم کے مابین 
یونہی جاری ہمیشہ رہتی ہے 
خواب و تعبیر کے اسی صورت 
فاصلے گھٹتے بڑھتے رہتے ہیں.

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے