یکطرفہ محبت




تکلیف یہ نہیں ہوتی کہ آپ یکطرفہ محبت کریں اور دوسرے دل میں آپ کے لئے محبت نہ جاگے.تکلیف یہ بھی نہیں ہوتی کہ آپ کسی کو پسند کریں اور وہ آپ کو ٹھکرا دے.
تکلیف تو یہ ہوتی ہے کہ آپ محبت اور اس کے وجود سے بے خبر اپنے طریقے سے زندگی گزار رہے ہو پھر اچانک سے کوئی آپ کی زندگی میں آئے.....آپ کا ہاتھ تھامے....آپ کے راستے پہ کہکشاں بٹھائے…. آپ پہ اپنی جان لٹائے... پھر جب آپ کو ان عنایتوں کی عادت ہوجائے. آپ کے دل کی بنجر زمین پہ محبت کی کونپلیں پھوٹنے لگیں .... 
وہ شخص اچانک سے منہ موڑ لے...اس شخص کے منہ موڑتے ہی وہ کونپلیں یکدم درخت بن جائیں اور آپ کی ساری ذات پہ حاوی ہو جائیں ............. 
دیکھتے ہی دیکھتے یہ درخت آکٹوپس بن جائے اور آپ کی ہڈیوں کو اپنی گرفت میں اس طرح سے لے کہ وہ تڑخنے لگ جائیں . آپ اس شخص کی طرف دیکھیں اور وہ آپ پر تھوک دے... یہ ہوتی ہے تکلیف.... یہ ہوتی ہے اذیت.... یہ ہوتا ہے ٹوٹنا.... یہ ہوتا ہے مرنا !!!

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے