ہت اعلٰی انتخاب



شبہ ناسخ نہیں کچھ میر کی استادی کا

آپ بے بہرا ہے جو معتقد میر نہیں

( امام بخش ناسخ )


سودا تو اس زمیں میں غزل در غزل ھی لکھ
ھونا ہے تجھ کو میر سے استاد کی طرف
( مرزا سودا )


ریختے کے تمھی استاد نہیں ہو غالب

کہتے ہیں اگلے زمانے میں کویی میر بھی تھا

( مرزا غالب )


حالی سخن میں شیفتہ سے مستفید ہوں

شاگرد میرزا کا، مقلد ہوں میر کا

( الطاف حسین حالی )


شعر میرے بھی پر درد و لیکن حسرت

میر کا شیوہ گفتار کہاں سے لاوں

( حسرت موھانی )


نہ ہوا پر نہ ھوا میر کا انداز نصیب

ذوق یاروں نے بہت زور غزل میں مارا

( استاد ابراہیم ذوق )


میں ہوں کیا چیز جو اس طرز پہ جاوں اکبر

ناسخ و ذوق بھی جب چل نہ سکے میر کے ساتھ

( اکبر الہ آبادی )


اک بات کہیں گے انشا جی تمھہیں ریختہ کہتے عمر ہویی

تم ایک جہاں کا علم پڑھے کویی میر سا شعر کہا تم نے

( ابن انشا )


مستند ہے میرا فرمایا ہوا

ایک عالم پر ہوں میں چھایا ہوا

( میر تقی میر )


گئی عمر دربند فکرِ غزل

سو اس فن کو ایسا برا کر چلے


کہیں کیا جو پوچھے کوئی ہم سے میر

جہاں میں تم آئے تھے کیا کر چلے

( میر تقی میر )

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے