یاد رکھیں ! اللہ صرف غفور و رحیم ھی نہیں جبار و قہار بھی ھے

یاد رکھیں ! اللہ صرف غفور و رحیم ھی نہیں جبار و قہار بھی ھے !!
________________________________________________
"لقمان حکیم" کے بارے میں کہا جاتا ھے کہ آپ کی دانشمندی مسلم تھی.. آپ کے آقا نے آپ کو بیچنے کے لئے پیش کیا تو ایک آدمی نے جو کاشتکار تھا , آپ کو خرید لیا اور اپنے ساتھ گھر لے گیا.. آپ سارا دن اس کی خدمت میں مصروف رھے حتیٰ کہ رات آگئی..
جب آپ نے عشاء کی نماز پڑھی تو آپ کا آقا سوگیا لہذا آپ ایک خالی کمرہ میں تشریف لے گئے اور نماز ادا کرنے لگے.. جب رات ایک پہر بیت چکی تو آپ نے اپنے آقا سے کہا.. "میرے آقا ! بہشت کو آراستہ کردیا گیا ھے اور جہنم کو بھڑکادیا گیا ھے.. جو شخص آخروی نعمتوں کو حاصل کرنا چاھتا ھے وہ اتنا زیادہ سویا نہیں کرتا.."
مالک نے جواب دیا.. "اے غلام ! چلے جاوٴ.. میرا رب بڑا غفور رحیم ھے.." یہ کہہ کر وہ پھر سوگیا اور حضرت لقمان اپنی جگہ وآپس آگئے اور پھر نماز میں مشغول ھوگئے..
جب رات کا دوسرا پہر بھی گزر گیا تو پھر اپنے آقا کے پاس آئے اور اس کو ھلا کر کہنے لگے.. "میرے آقا ! جو وقت گزر گیا وہ تو گزر گیا.. اب بھی اٹھ جاوٴ اور باقی وقت میں رب کی رحمت طلب کرلو اور توشہ آخرت تیار کرلو کیونکہ تھوڑی دیر ھی بعد تجھے آخرت کے سفر پر روانہ ھونا ھے.."
اب کے مالک نے پھر جواب دیا.. "اے غلام ! چلے جاوٴ مجھے سونے دو.. میرا رب بڑا غفور ھے اور نہایت مہربان ھے.."
لقمان پھر اپنی جگہ وآپس آگئے اور نماز ادا کرنے لگے.. رات کا تیسرا پہر بیت گیا اور صبح ہونے کے قریب ھوگئ تو آپ پھر اپنے مالک کے پاس گئے اور کہا.. "میرے آقا ! اب تو پرندے بھی اپنے گھونسلوں سے نکل کر ذکر میں مشغول ھوچکے ھیں اور بیابانوں میں جنگلی درندے بھی اپنے ٹھکانوں کو چھوڑ کر اللّٰہ تعالٰی کی حمد وثناء میں مصروف ھیں.. آپ بھی اپنے رب کی بارگاہ سے جو مانگنا چاھتے ھیں تو اس کے لیے یہ بہترین وقت ھے.."
مالک نے جواب دیا.. " اے غلام ! مجھے کچھ دیر اور سونے دو.. میرا رب بڑا غفور اور مہربان ھے.."
حضرت لقمان پھر وآپس چلے گئے اور صبح کی نماز ادا کرنے لگے.. نماز کے بعد اپنے اوراد میں مصروف ھوگئے..
اتنے میں آپ کا آقا بھی بیدار ھوگیا.. اس نے آپ کو دس سیر "جو" دئیے اور کہا کہ جاوٴ ان کو زمین میں کاشت کرو.. لقمان وہ جو لیکر اپنے پڑوسی کے پاس گئے اور جو اس کو دے دیا اور اس لے بدلے میں باجرہ لیا اور زمین میں باجرہ کاشت کردیا..
کچھ عرصہ بعد وہ باجرہ اگ آیا تو لقمان اور ان کا مالک زمین میں چکر لگانے گئے.. جب اس نے زمین میں باجرہ اگا دیکھا تو کہنے لگا.. ''اے لقمان ! میں نے تو تجھے کہا تھا کہ زمین میں جو بونا ھے لیکن تونے باجرہ کیسے بودیا..؟"
لقمان نے کہا.. ''میرے آقا ! میرا رب بڑا غفور رحیم ھے..''
مالک نے کہا.. "تونے درست کہا ھے لیکن جب تو زمین میں باجرہ بوئے گا تو پھر اس میں سے جو كيسے نکلے گا..؟؟؟"
لقمان نے فرمایا.. "بالکل اسی طرح میرے آقا ! جب آپ غافلوں کیطرح پڑے سوتے رھیں گے تو صالحین کے درجات کو کیسے پاسکیں گے..!!!"
___________________________________________________
یاد رکھیں.. اللہ صرف غفور و رحیم ھی نہیں جبار و قہار بھی ھے..!!

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے