ایک سوچ ----- ایک حقیقت

ایک سوچ ----- ایک حقیقت:
اگر آپ کے پاس وقت ھے تو آئیے ذرا مل کے سوچتے ھیں.......؟؟؟؟
کرکٹ میچ، فٹبال میچ ، ڈرامہ، فلم کے لیے تو ھمارے پاس وقت ھے (مطلب ہرگز نہیں کہ آپ ان سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں) مگر نماز کہ جس کے لیے صرف 10 سے 15 منٹ لگتے ھیں ھمارے پاس بالکل وقت نہیں،
یاد رکھیے دنیا کے اعمال کے بدلے....
جہنم: زندگی بھر کے لیے
جنت:زندگی بھر کے لیے
کیا اھل عقل و دانش کےلیے سوچنے کا مقام نہیں کہ وٹس ایپ، موبائل، اور فیس بک پر تو ہزاروں دوست ھیں اور ھم انھیں اپنا قیمتی وقت بھی دیتے ھیں مگر گھر میں رکھے نسخہ کیمیاء (قرآن مجید فرقان حمید) پر مٹی گرد پڑا نظر آئے....؟؟؟؟
افسوس صد افسوس وٹس ایپ، موبائل اور فیس بک دوستوں میں سے زیادہ کو تو پتہ ھی نہیں چلے گا جب ھم یہ دنیا چھوڑ چکے ھوں گے اور جنازہ میں قریبی رشتہ دار ،دوست عزیز اکیلے ھی کو حوالہ قبر کر آئیں گے، تعجب کی بات نہیں مگر شائد زندگی اسی کا نام ھے، ھاں مگر حقیقت یہ ھے کہ ھماری عبادات اور عمل صلح ھی ھمارے کام آئیں گے.
دنیا بڑی عجیب و غریب چیز کا نام ھے، ہر روز جنازے پہ جنازہ، وفات پہ وفات، بجلی کی کڑک کی مانند موت کی خبریں کہ فلاں ایکسڈنٹ کی موت تو فلاں ھنگامے کی نظر ھو گیا، فلاں بیماری سے چل بسا تو فلاں چلتے چلتے اس دنیا سے چل بسا.
کسی کو قبر نصیب ھوئی تو کوئی بغیر قبر کے ھی رھا.
یہ بات شک سے بالا تر ھے کہ میرا اور آپکا دن بھی آنے والا ھے، سانس کی دوری پر کھڑا ھے تو کیوں نہ اس سفر کی تیاری کر لیں جس میں کوئی واپسی نہیں........
محترم! کیوں ھم توبہ کو، اللہ کی طرف واپسی کو چھوٹی عمر، سستی، یا امید کے بہانے مؤخر کریں .
میں نے کیا..!!! کسی نے بھی کبھی کسی قبر پر یہ بورڈ نہیں دیکھا ھو گا کہ
"صرف بڑوں کے لیے"
دنیا صرف تین دن کی مہمان ھے،
کل: جو کبھی واپس نہیں آئے گا
آج: جو ھم جی رھے ھیں اور یہ ھمیشہ نہیں رھے گا
آئندہ کل: ھم نہیں جانتے وہ کل آئے گا بھی کہ نہیں
کیوں آمید پر توبہ کو لیٹ کریں، کیوں نہ ابھی سے اپنا رخ اللہ کی طرف موڑ لیں، کیوں نہ اسی وقت اللہ کی طرف دوڑ لگا دیں.
جو جیسی زندگی گزارتا ھے اسی پر مرتا ھے اور جو جس حالت میں مرےگا اسی پر اٹھایا جائے گا........
سوچنے کی بات ھے میرا اور آپ کا انتخاب کیا ھے...؟؟؟؟
انتہائی قابل غور بایتں
سڑکیں: جام
بازار: کھچا کھچ بھرے ھوئے
بنک: لائن پر لائن
پلے گراؤنڈ: تل دھرنے کی جگہ نہیں
سکول کالج : سیٹیں فل
ھوٹل: بھیڑ ھی بھیڑ
مگر افسوس صد افسوس......؟؟؟؟
اللہ کا گھر ، مساجد ویران.....؟؟؟؟؟؟
یا رب العالمین رحم فرما
یا مالک الملک اصلاح کی توفیق دے
یا اللہ موت سے پہلے توبہ کی توفیق عطا فرما
یا خالق ھمیں ایسا بنا دے کہ ھم تجھے پسند آ جائیں. (امین یا رب العالمین)

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے