پاگل آنکھوں والی لڑکی



پاگل آنکھوں والی لڑکی
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو تھک جاؤ گی
کانچ سے نازک خواب تمہارے
ٹوٹ گئے
تو پچھتاؤ گی
سوچ کا سارا اجلا کندن
ضبط کی راکھ میں گھل جائے گا
کچے پکے رشتوں کی خوشبو کا ریشم
کھل جائے گا
تم کیا جانو....
خواب، سفر کی دھوپ کے شیشے
خواب، ادھوری رات کا دوزخ
خواب، خیالوں کا پچھتاوا
خوابوں کی منزل رسوائی
خوابوں کا حاصل تنہائی
تم کیا جانو....
مہنگے خواب خریدنا ہوں توآ
نکھیں بیچنا پڑتی ہیں
یا
رشتے بھولنا پڑتے ہیں
اندیشوں کی ریت نہ پھانکو
پیاس کی اوٹ سراب نہ دیکھو
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جا ؤ گی

سید محسن نقوی

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے