اس تھیلے میں کیا ھے... دیہاتی نے شکاری سے پوچھا

اس تھیلے میں کیا ھے... دیہاتی نے شکاری سے پوچھا
اس میں کارتوس ہیں کارتوس سے کیا ھوتا ھے ؟
اگر شیر کو ماریں تو شیر بھی مر جاتا ھے..
میرا گھر جنگل کے کنارے پر ھے... جنگلی جانور کثرت سے آتے رھتے ھیں یہ تو بڑے کام کی چیز ھے.. ضرور اس سے خرید لوں....
وہ خوشی خوشی گھر میں داخل ہوا آپ اتنے خوش کیوں ہیں؟
اسکی بیوی نے پوچھا
سارے خطرے ختم ہوگئے اس نے کارتوس دکھاتے ہوئے کہا یہ دیکھو کارتوس شیر کو مارو تو وہ بھی مر جاتا ھے اب کوئی بھیڑیا اور جنگلی جانور اور دشمن ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا
اتنی دیر میں ایک آوارہ کتا سامنے سے گزرا میں ابھی اسکا کمال تمہیں دکھاتا ہوں یہ کہہ کر اس نے زور سے ایک کارتوس کتے کا دے مارا لیکن یہ شاید مس ہوگیا ھے جب کتے کو کچھ نہ ہوا تو اس نے سوچا اس نے دوسرا اور تیسرا کارتوس بھی داغ دیا کتا بجائے زخمی ہونے کا کھڑا ہوکر غرانے لگا
میرے ساتھ دھوکہ ہوگیا اس نے تو بہت یقین دیھانی کروائی تھی وہ کھڑے قدموں ہی واپس ہوا اور غصے میں اس کا رنگ سرخ ہو رہا تھا
شکاری نے دیکھا کہ وہ دیہاتی بھاگتا ہوا آرہا ہے اس نے سوچا اللہ خیر ہی کرے کیا ہوگیا
تم نے میرے ساتھ دھوکہ کیا ھے اس سے تو کتا بھی نہ مرا شیر تو دور کی بات ھے اس نے غصے سے کہا
تمہاری بندوق کہاں ھے؟
کون سی بندوق دیہاتی نے حیرت سے پوچھا
تو تم نے نشانہ کس سے لگایا ؟ دائیں ہاتھ سے دیہاتی نے ہاتھ کو فضا میں بلند کرتے ہوئے کہا
اور شکاری اپنی ہنسی پر قابو نہ پاسکا ارے بے وقوف اس سے شیر ضرور مرتا ھے مگر شرط یہ ھے کہ اسکو بندوق میں رکھ کر چلایا جائے اور دیہاتی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
نماز سے مسئلے حل ہوتے ہیں یہ ہم سنتے آئے ہیں لیکن جب ہم نے نماز سے مسائل حل کروانے کی کوشش کی تو حل نہ ہوئے ہماری مثال بھی اس دیہاتی کی سی ھے نماز سے مسائل ضرور حل ہوتے ہیں. اگر یہ نماز
1 صحیح یقین کیساتھ ،
2 حضور صلی اللہ علیہ وسلم والے طریقے کے ساتھ ،
3 صحیح دھیان کیساتھ
،4 فضائل کے استحضار کے ساتھ ،5 ،اللہ تعالی کی رضا کے جذبے کیساتھ
6نفس کے مجاہدے کیساتھ ،
ہو تو گویا کارتوس کو بندوق میں رکھ کر نشانہ لگا رھے ہیں اور اگر ان صفات کے بغیر نماز ادا کررھے ہیں تو گویا کارتوس کو ہاتھ سے چلا رھے ہیں
صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین نے انہیں نمازوں کو صحیح ترتیب پر پڑھ کر جنگیں جیتیں دشمن پر قابو پایا بنجر زمین سے چشمے جاری کروائے بارشیں برسوائیں اور اپنے تمام مسائل کو نماز سے ہی حل کروایا آج ہمارے پاس نماز تو ھے لیکن صفات سے خالی جسم تو ھے روح سے خالی
آئیے اپنی نمازوں پر محنت کرکے وہ صفات پیدا کریں کہ یہ نمازیں ہمارے مسائل کو حل کرواسکیں

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے