حضرت علی: راہ راست کیا ھے؟

امام اصفہانی رحمۃ الله علیہ نے حلیۃ الاولیاء میں حضرت علی ابن ابی طالب اور حضرت حسن بن علی کا ایک دلچسپ اور معارف سے بھرپور مکالمہ رقم کیا ھے، اس میں حضرت علی ابن ابی طالب کے کچھ سوالات اور حضرت حسن ابن علی کی جانب سے ان سوالات کے جواب دیے گئے ھیں.
حضرت علی: راہ راست کیا ھے؟
حضرت حسن: برائی کو بھلائی کے ذریعہ دورکرنا
حضرت علی: شرافت کیا ھے؟
حضرت حسن: خاندان کو جوڑ کر رکھنا اور ناپسندیدہ حالات کو برداشت کرنا.
حضرت علی: سخاوت کیا ھے؟
حضرت حسن: فراخی اورتنگ دستی دونوں حالتوں میں خرچ کرنا.
حضرت علی: کمینگی کیا ھے؟
حضرت حسن: مال کو بچانے کے لیے عزت گنوا بیٹھنا
حضرت علی: بزدلی کیا ھے..؟
حضرت حسن: دوست کو بہادری دکھانا اوردشمن سے ڈرتے رھنا.
حضرت علی: مالداری کیا ھے؟
حضرت حسن: اللہ تعالیٰ کی تقسیم پر راضی رھنا ، خواہ مال تھوڑا ھی کیوں نہ ھو.
حضرت علی: بردباری کیا ھے؟
حضرت حسن: غصے کو پی جانا ، اورنفس پر قابو رکھنا.
حضرت علی: بے وقوفی کیا ھے..؟
حضرت حسن: عزت دار لوگوں سے جھگڑا کرنا.
حضرت علی: ذلت کیا ھے؟
حضرت حسن: مصیبت کے وقت جزع فزع کرنا.
حضرت علی: تکلیف دہ چیز کیا ھے؟
حضرت حسن: لایعنی اور فضول کلام میں مشغول ھونا.
حضرت علی: بزرگی کیا ھے؟
حضرت حسن: لوگوں کے جرمانے ادا کرنا اورجرم کو معاف کرنا.
حضرت علی: سرداری کس چیز کا نام ھے؟
حضرت حسن: اچھے کام کرنا اوربرے امور ترک کردینا.
حضرت علی: نادانی کیا ھے؟
حضرت حسن: کمینے لوگوں کی اتباع کرنا اور سرکش لوگوں سے محبت کرنا.
حضرت علی: غفلت کیا ھے؟
حضرت حسن: مسجد سے تعلق ختم کرلینا اوراھلِ فساد کی اطاعت کرنا.
(حلیۃ الأولیاء:۲/۳۶، المعجم الکبیر:۳/۶۸)

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے