اداؤں کے تعویذ

اداؤں کے تعویذ !
شادی شدہ احباب توجہ فرمائیں
یہ جو عورتیں تعویذ لینے آتی ہیں ناں...... کہ حضرت تعویذ دیں میرا خاوند میرے ساتھ ٹھیک نہیں تو مجھے بڑی حیرانی ہوتی ہے.
حیرت کی بات ہے کہ یہ جوان العمر بیوی ہے اور اللہ تعالٰی نے اس کو عقل دی، سمجھ دی، تعلیم دی، شکل دی سب کچھ دیا اور یہ تعویذ مانگتی پھرتی ہے.
یاد رکھنا عورت اگر نیکوکار سمجھدار ہو تو اس کی ہر ادا مرد کے لئے تعویذ ہوتی ہے.
اللہ نے مرد کے دل میں عورت کی کشش ہی ایسی رکھ دی ہے، مرد کے دل میں عورت کی مقناطیسیت ہی ایسی رکھ دی ہے کہ عورت کی ہر ادا مرد کے لئے تعویذ ہوتی ہے تو اللہ نے تمھیں تو اداؤں کے تعویذ دیئے. باتوں کے تعویذ دیئے ان تعویذوں کو کیوں نہیں استعمال کرتیں. کاغذ کے تعویذوں کے پیچھے کیوں بھاگتی پھرتی ہو.
نتیجہ کیا ہوتا ہے کہ تھکا ہوا خاوند آتا ہے اور آگے سے بیوی بھی تھکی بیٹھی ہوتی ہے. تھکے ہوئے میاں بیوی ایک دوسرے سے کیسے فرحت پائیں گے.
اہتمام کیجئے، بنیں سنوریں، فریش (تروتازہ) ہوا کریں جب خاوند آئے اور اس کے سامنے محبت پیار کی باتیں کیا کریں
کھلے چہرے سےاس کا استقبال کیا کریں اور ایسے انداز اپنایا کریں کہ خاوند خوش ہو جائے
پھر دیکھیں کہ گھر کے اندر کیسے خوشیاں آتی ہیں.
یہی وہ تعویذ ہیں جو کسی بھی گھر کو جنت بنا سکتے ہیں. ان کو ضرور گھول کر خود بھی پئیں اور دوسروں کو بھی پلائیں

Comments

Popular posts from this blog

اک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے

" جے رب ملدا نہاتیاں دھوتیاں

مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ ـــــ برہوں دی رڈک پوے